آیت اللہ سیستانی کی جانب سے عراق کے بے گھر سنی مسلمانوں کے درمیان امداد تقسیم
عراق میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے دفتر سے بھیجے گئے ایک وفد کے ذریعے اس ملک کے صوبہ صلاح الدین کے شمالی علاقوں میں سنی بے گھر لوگوں کے درمیان دسیوں ٹن قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔
عراق میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے دفتر سے بھیجے گئے ایک وفد کے ذریعے اس ملک کے صوبہ صلاح الدین کے شمالی علاقوں میں سنی بے گھر لوگوں کے درمیان دسیوں ٹن قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق شہر الشرقاط اور اس کے گردونواح کے دسیوں دیہاتوں کے لوگ داعش کے ظلم و ستم کی وجہ سے بھاگ کر کیمپوں میں جمع ہوئے ہیں جہاں شیعوں کے مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے ان کے درمیان اشیائے خورنی کے علاوہ دسیوں ٹن قربانی کا گوشت بھی تقسیم کیا ہے۔
واضح رہے کہ عراقی فوج اور رضاکار فورس نے دو ماہ قبل صوبہ صلاح الدین میں فوج آپریشن کر کےں اس صوبہ کے کئی علاقوں کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔
منبع: abna24