روز عرفہ کو کربلا میں ۲ ملین زائرین کی حاضری+ تصاویر

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کربلا کے حکام نے بتایا ہے کہ کربلا میں روز عرفہ اور عید سعید کے موقع پر دو ملین زائرین امام حسین(ع) کی زیارت کے لیے حاضر ہوئے۔
عثمان الغانمی نے کہا: عراق، ایران اور دیگر ممالک سے لاکھوں عاشقان کربلا نے گزشتہ روز کربلا معلی کا رخ کیا تاکہ روز عرفہ اور عید قربان کے موقع پر حضرت سید الشہداء (ع) اور حضرت قمر بنی ہاشم(ع) کے حرم میں حاضری دیں اور ان عظیم ایام کو اس مقدس شہر میں گزاریں۔
انہوں نے مزید کہا: ۲۲ ہزار سکیورٹی اہلکاروں نے کربلا کی سکیورٹی کا اپنے ذمہ لیا۔
ان ایام میں عراق کے تمام مذہبی شہروں از جملہ کربلا، نجف اور کاظمین میں زائرین کی گھماگھمی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.