حج، سعادت کے حصول کا ذریعہ
خلاصہ : |
|
حج کے ایام میں لبیک اللھم لبیک کی دلنشین آواز ساری دنیا میں گونجتی ہے، یہ خدا تعالی کو یاد کرنے اور اپنی روح و جان کو زندگی بخش الہی نور سے منور کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔ |
|
متن: |
|
ذوالحجہ کا مہینے آ گیا ہے اور حج کے عظیم ایام قریب آتے جا رہے ہیں۔ اس مہینے میں لاکھوں موحد انسان سرزمین وحی میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ دنیا کے مختلف علاقوں سے خدا تعالی کے عشق سے لبریز دل کے ساتھ خانہ کعبہ کی جانب جاتے ہیں تاکہ خوبصورت اور معنوی اجتماع میں عبادت و بندگی کا پرشکوہ ترین جلوہ پیش کریں۔ سب لوگ مل کر اور ہم آواز ہو کر ہر طرح کے امتیاز اور برتری سے الگ ہو کر توحید کے گھر کے پاس خدا تعالی کی عظمت و کبریائی کی تعریف کرتے اور توحید کا نعرہ لگاتے ہیں۔ چلیں ہم بھی اپنے دلوں کو نور و رحمت کی وادی میں لے جائیں اور حق تعالی سے عقیدت رکھنے والے بندوں کے عظیم اجتماع کی آواز میں آواز ملاتے ہوۓ کہیں۔ |