پشاور، جامعہ شہید عارف الحسینی میں عظمت شہدا و استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز: کانفرنس میں بزرگ عالم دین علامہ سید ریاض حسین نجفی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ رمضان توقیر، علامہ سید جواد ہادی اور دیگر شریک ہوئے۔
جامعہ شہید عارف حسین الحسینی (رح) میں ’’عظمت شہدا و استقبال محرم‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا اہتمام مدرسہ منتظمین کی جانب سے کیا گیا، جس میں علمائے کرام، عمائدین اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس میں بزرگ عالم دین علامہ سید ریاض حسین نجفی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ رمضان توقیر، علامہ سید جواد ہادی، امامیہ علما کونسل کے صوبائی صدر علامہ خورشید انور جوادی، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی، علامہ نذیر مطہری، علامہ اصغر رجائی شریک ہوئے۔